جنرل شعیب نے پاکستانی سازش بے نقاب کردیا

گلگت بلتستان کے جوانوں کو جنرل شعیب نے ٹی وی پر انٹرویو میں دہشتگرد قرار دیا ہے۔ جس میں انہوں نے بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلف میں موجود اور بیرونی ملکوں میں مقیم لوگوں کو انڈیا لے جاکر ٹریننگ کرنے کی بات کی ہے اور اس طرح انہوں نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں پر دہشتگرد ہونے کا الزام لگایا ہے تحریک طالبان کے ساتھ ساتھ۔ جنرل شعیب نے دیامر میں سکول جلانے اور کارگاہ میں پولیس والوں کی ہلاکت پر شاید یہ بیان دیا ہے۔ ۔ اس میں گلگت بلتستان کے جوانوں کو سمجھنا چاہئے کہ دیامر میں سکول جلانے کا واقعہ ہع یا پولیس جوانوں کی شہادت کا اس میں پاکستانی سازشی عناصر کا ہاتھ ہے جنرل شعیب کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان والوں کو دہشتگرد قرار دے کر گلگت بلتستان کے تمام ایریاز میں اپنی فوج تعینات کرنا ہےتاکہ ضرورت پڑنے پر 1988 کی طرز پر قتل عام کرکے تمام قوم پرستوں کو جو پاکستان کی زیادتی اور قبضے کے خلاف ہیں کو ختم کرنا اور چائینہ سے مل کر اس متنازعہ خطے کے وسائل کو اپنے اور چینی شہریوں کے علاوہ گلگت بلتستان کے بعض بے ضمیر دلالوں کو لے کر خوب مزے لوٹ سکیں۔

بلتستان سے لوگوں کا انڈیا جا کر ٹریننگ کرنے کی جھوٹ کا مطلب ہی لوگوں کو ڈرانا بھی ہے اور ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے سادہ لوح عوام کو اپنے ہی بھائیوں کے خلاف کرنا بھی ہے جس میں شعور ہوگا وہ سمجھ جائے گا اس سازش کو اور جو بیوقوف ہے وہ پاکستانی پروپیگنڈہ کو ہی آگے بڑھائے گاجیسے کچھ صحافی اور سیاستدان کرتے آئے ہیں۔
بی این ایف جنرل شعیب کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ساتھ ہی دیامر بالخصوص اور گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں بالعموم کو انتہائی ہوشیار ہونا چاہئے اور پاکستانی سازش کا۔ شکار ہو کر اپنے ہی دھرتی کے لوگوں کو دہشتگرد قرار دے کر پاکستانی پروپیگنڈہ کا حصہ نہیں بننا چاہئے ورنہ کل یہی پاکستانی آپ کو بھی دہشتگرد ڈکلیئر کر سکتے ہیں اگر ان کے قبضے کے خلاف یا اپنے حق کے لئے آپ نے بھی کوئی آواز اٹھائی تو۔

عبدالحمید خان
چیئرمین بالاورستان نیشنل فرنٹ (بی این ایف)

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here